پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کی سربراہی میں آئی ٹی سیکٹر کے وفد نے سعودی عرب کا کا دورہ، پاکستان اور سعودی حکومت کے مابین وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے شعبوں میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

یادداشت پر دستخط سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سعودی عرب میں افرادی قوت فراہم کرنے کا موقع ملے گا، پاکستانی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کام کرنے، تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے میں مدد ملے گی، مشترکہ منصوبوں کے فروغ، اعلیٰ سعودی ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ ایک سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کیا جائے گا۔

نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا پاکستان میں چپ بنانے کی صنعت کے قیام کے لئے تعاون پر کام کیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم آئن بیٹریوں، زرعی ٹیکنالوجی اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کریں گے، سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی ایچ ای نے بھرپور حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔