بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، بھارت میں سال 2023ء کے پہلے 6ماہ کے دوران مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج کیے گئے۔

مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر پر ہندوتوا واچ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، نفرت انگیز تقاریر کے زیادہ تر واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں آئندہ چند ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کے واقعات میں سے 205 بی جے پی کی حکومتی ریاستوں اور علاقوں میں پیش آئے، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان، اور گجرات میں نفرت انگیز تقاریر کے اجتماعات زیادہ تعداد دیکھنے میں آئے۔