واشنگٹن : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سےگریز کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جاری نجی سفارتی گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، خالصتان موضوع پر رابطہ کاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا اہم سٹریٹجک تعلق ہے۔
رواں ہفتے بھی امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خالصتان پالیسی پر جواب دینے سے گریز کیا تھا۔
واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کا قتل ایک حساس معاملہ ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے، دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبر باعثِ تشویش ہے ، امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔
واضح رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔