کراچی: (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس سے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 46 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر100 انڈیکس 87 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 62 کروڑ 75 لاکھ 28 ہزار 614 روپے مالیت کے 8 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار 410 شیئرز کا لین دین ہوا۔