واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان کی واشنگٹن جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں ایران کے قونصلر انٹرسٹ سیکشن کے دورے کے لیے ان کی واشنگٹن جانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے واشنگٹن جانے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی حکام اور غیر ملکی حکومتوں کے دیگر اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے کام کے لیے نیویارک جانے کی اجازت دینے کا پابند ہے لیکن ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم انہیں واشنگٹن ڈی سی بھی جانے دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک جانے کی اجازت دے دی، تاہم بعض ممالک کے اہلکاروں یا سفارت کاروں کو اکثر نیویارک کے مخصوص علاقوں میں آزادانہ طور پر سیر و تفریح کی اجازت دی جاتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی حکام کو نیویارک کے چند علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے ایران پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے امریکی شہریوں کی حراست اور دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کے پیش نظر ہم نہیں سمجھتے کہ اس صورت میں ایرانی وزیر خارجہ کی درخواست کو منظور کرنا مناسب یا ضروری تھا۔
ملر کے مطابق، امیر عبداللہیان گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے اور واشنگٹن جانے کی کوشش کر رہے تھے
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری