آذربائیجان، نگورنو کاراباخ میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

نگورنو کاراباخ (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے شہر نگورنو کاراباخ میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق مقامی آرمینیائی حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے نگورنو کاراباخ میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تقریباً 300 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جن میں سے درجنوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے یہ حادثہ اس وقت سامنے آیا جب آرمینیائی حکومت نے کہا کہ 13,350 مہاجرین انکلیو سے ملک میں داخل ہوئے ہیں ۔ واضح رہے متنازعہ نگورنو کاراباخ علاقہ تقریباً 120,000 نسلی آرمینیائی باشندوں کی اکثریت کا گھر ہے۔گزشتہ ہفتے آذربائیجان کی جانب سے نگورنو کاراباخ پر قبضے کے بعد سے، یریوان میں آرمینیائی حکومت کی جانب سے لڑائی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کو منتقل کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔