بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چھٹی چین عرب ریاستوں کی نمائش کے کچھ منصوبوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق اب تک ، اس نمائش میں مجموعی طور پر 403 تعاون کے نتائج حاصل ہوئے ہیں ، جن میں سرمایہ کاری اور تجارت کا حجم 170.97 بلین یوآن متوقع ہے۔
ان میں سے تعاون کیپچاس منصوبے اور سرمایہ کاری کیدو سو اٹھارہ منصوبے ہیں جن کی سرمایہ کاری کی مالیت 157.1 بلین یوآن ہے۔
135 تجارتی منصوبوں کا تجارتی حجم 13.87 بلین یوآن ہے۔ دستخط شدہ منصوبوں میں جدید زراعت، صاف توانائی، طب اور صحت، ڈیجیٹل معیشت اور سیاحتی تعاون سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔عالمی سطح پر 33 سرمایہ کاری کے منصوبے بھی ہیں جن کی مالیت 45.83 ارب یوآن ہے۔ سعودی عرب نے متعدد چینی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے 15 منصوبے طے کئے ہیں ، جن کی مالیت 12.4 بلین یوآن ہے۔