دونوں مما لک نے سلگتے ہوئے مسائل کے حل میں دانشمند انہ کردار ادا کیا ہے، چینی وزیرخا رجہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ چین-روس سٹریٹیجک سکیورٹی مشاورت کے 18 ویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین -روس سٹریٹیجک سکیورٹی مشاورتی میکانزم کے قیام کے بعد سے دونوں فریقوں نے قریبی رابطے اور خوشگوار بات چیت کو برقرار رکھا ہے، مشترکہ مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا ہے ، عالمی سٹریٹیجک استحکام اور سلگتے ہوئے علاقائی مسائل کے حل میں دانشمند انہ کردار ادا کیا ہے۔
پیٹروشیف نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ، روس اور چین بیرونی اثر و رسوخ اور مداخلت کے تابع نہیں ہیں ، آزادی اور حقِ خود ارادیت کی پاسداری کرتے ہیں اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہیں۔
دونوں ممالک ،شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس میکانزم جیسے کثیر الجہت فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے۔