پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹد کمپنی کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 83 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹدکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر83 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2023 میں پی پی ایل کو97.937 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 83 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں پی پی ایل کو53.546 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 36.99 روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2022 میں 19.68 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پی پی ایل کو16.103 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کی اسی مدت میں 1.217 ارب روپے تھا، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.92 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔