اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.56فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے 161906یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.56فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے ایک لاکھ 98ہزار824یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ہنڈ اموٹرسائیکل کی فروخت میں 16.96فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ہنڈ ا موٹرسائیکلز کے 165090یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 137083یونٹس تھی، سوزوکی موٹرسائیکل کی فروخت میں کمی کا تناسب 61.54فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔
مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سوزوکی کے 2ہزار679یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6ہزار967یونٹس تھی، یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت میں کمی کا تناسب 35.02فیصد رہا۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یاماہا کے 1625یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ہزار501یونٹس تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں روڈ پرنس کے 6ہزار105یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ہزار698یونٹس تھی۔
یونائیٹڈ موٹرسائیکل کی فروخت میں 2.83فیصدکی کمی ہوئی۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یونائیٹڈ کے 14ہزار832یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15ہزار 264یونٹس تھے۔جولائی اوراگست میں یونائیٹڈ آٹو ز کے 460اورچنگ چی کے 85یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سازگار تھری ویلرزکے 999یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
بیوروکریٹ نے ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا
صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی: وفاقی وزرا
اسلام آباد احتجاج: عمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈا پور و دیگر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان
24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس، جواب طلب
حکومتی درندوں کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کارکنان کا قتل قومی المیہ ہے
صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے گرفتار، پولیس کی تصدیق
ملکی استحکام و ترقی کے دشمنوں کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم