کراچی: (کامرس ڈیسک) ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کی طرف سے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئےایل این جی کی نئی قیمت 13.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔