کراچی: (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
نرخوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، سونے کی قیمت میں 6 کاروباری دنوں میں 23 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 756 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔