کراچی، چینی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 180 روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی چینی کی برآمد پر پابندی کوشوگرمافیا نے ہوا میں اڑا دیا

کراچی (کامرس ڈیسک) ای سی سی کی جانب سے متعلقہ حکام کو چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا اور چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی چینی کی برآمد پر پابندی کوشوگرمافیا نے ہوا میں اڑا دیا۔
ہول سیل مارکیٹ میں ایک دن میں فی کلو چینی 7 روپے مہنگی ہوکر 171 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

ڈیلرز کے مطابق ہول سیل اجناس منڈی میں گھنٹوں کے حساب سے چینی مہنگی ہوری ہے، ریٹیل میں عوام کیلئے چینی کا نرخ 180 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔یاد رہے کہ ذخیرہ اندوزی سٹے بازی کے باعث یکم اگست سے اب تک چینی کی فی کلو قیمت میں تقریبا 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔