واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کرتے ہوے کہا ہے کہ اس طیارہ حادثے میں روس کے ولادیمیر پوتین کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس میں مبینہ طور پر ویگنر بغاوت کے سربراہ یوگینی پریگوزن ہلاک ہو گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے کیلی فورنیا میں صحافیوں کو بتایا کہ روس میں ہونے والی کئی باتیں ایسی نہیں ہیں جس میں پیوٹن کا ہاتھ نہ ہو لیکن اس کا جواب جاننے کے لیے میرا علم کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر پریگوزن کی موت کی اطلاعات درست ہیں تو انہیں حیرت نہیں ہوگی۔