میکسیکو سٹی: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں بس حادثےکے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے ۔ خبررساں ادارے کے مطابق پیوبلا میں محکمہ داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پیوبلا کی اکنوپالان ۔اوکساکا ہائی وے پربس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو تیہواکان جنرل ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی حکام لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔