انتخابی نتائج میں ردوبدل کا الزام، ڈونلڈ ٹرمپ کل خود کو سرینڈر کریں گے

واشنگٹن: (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو جارجیا میں حکام کے سامنے سرینڈر کر دیں گے تاکہ 2020ء کے انتخابات میں ردوبدل کرنے کے الزامات کا سامنا کر سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا کہ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں میں گرفتاری دینے کیلئے جمعرات کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا جاؤں گا؟۔

اپریل کے بعد سے یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چوتھی گرفتاری ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ان کے وکلا کی اٹلانٹا میں پراسیکیوٹرز سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق امریکی صدر کے خلاف جارجیا میں قائم مقدمے میں ضمانت کیلئے 2 لاکھ ڈالر کا بانڈ مقرر کیا گیا ہے۔