لندن: (انٹرنیشنل ڈیسک)7نوزائیدہ بچوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی نرس پر شمال مشرقی برطانیہ کے اسپتال میں 7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے جبکہ مزید 6 بچوں کو جان سے مارنے کی کوششش کا الزام ثابت ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کراؤن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نرس کو تمام زندگی جیل میں گزارنا ہوگی۔ نرس نے سزا سننے کےلیے عدالت میں حاضر ہونے سے انکار کردیا تھا۔
نرس کو پیرول پر رہائی کی سہولت بھی نہیں ہوگی ، عدالت نے سماعت کے دوران نرس لوسی لیٹبی کے برتاؤ کو سرد مہری سے تشبیہ دی اور کہا کہ 33 سالہ نرس نےکبھی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ مجرموں کی سزا سننے کےلیے عدالت میں حاضری سے متعلق قانون سازی کریں گے۔