اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ڈیمز بھر جانے کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی 25 ہزار 500 میگاواٹ پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 27 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے، اس حساب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 9 ہزار 500 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
اسی طرھ ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 289 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس 190 میگاواٹ اور بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، ایٹمی بجلی گھروں سے 2 ہزار 226 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو رہی ہے۔