واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ نے مزید ایک جان لے لی،امریکی میڈیا
نیوجرسی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں جنگل کی آگ 200 سے زائد ایکڑ تک پھیل گئی، حکام کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب واشنگنٹن میں جنگل کی آگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ نیوجرسی میں آگ کیمڈن کانٹی کے وارٹن اسٹیٹ فاریسٹ میں لگی ہوئی ہے جسے ڈریگ وے وائلڈ فائر کا نام دیا گیا ہے، تاحال آگ سے کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا، قریبی سڑکیں عوام کیلئے کھلی ہیں۔
امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام نے متاثرہ علاقے سے لوگوں کا انخلا کروا لیا ہے۔ آگ 18 ہزار سے زائد ایکڑ تک پھیل چکی ہے، آگ سے کم از کم 200 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔