ریاض: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سعودی عرب کی شہزادی نورا بنت محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔
سعودی شاہی ایوان کی جانب سے سعودی شہزادی نورا بنت محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل کے انتقال کی تصدیق کردی گئی، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
شہزادی نورا آل سعود کچھ عرصے سے علیل تھیں، صحت کی خرابی کے باعث انہیں ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا، کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ ہفتے کے روز خالق حقیقی سے جا ملیں، خلیجی ممالک کے سربراہان نے شہزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی زوجہ شہزادی نورا مملکت سعودی عرب کی سرکردہ اور فعال شخصیات میں سے ایک تھیں، انہوں نے فلاحی کاموں کے علاوہ خواتین کی کامیابی میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔