اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) آذربائیجان کی قومی فضائی کمپنی اذل 20 ستمبر سے پاکستان کیلئے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پروازیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیلئے چلائی جائیں گی، یہ تینوں شہر پاکستان کے اہم تاریخی اور ثقافتی مراکز ہیں جس کی وجہ سے ان کا دورہ کرنا بہت دلچسپ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ باکو سے اسلام آباد کیلئے بدھ اور ہفتہ کو، لاہور کیلئے پیر اور جمعہ کو جبکہ کراچی کیلئے جمعرات اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی، یہ شیڈول مسافروں کی آسانی کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔
سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ آذل کی آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، سیاحت، بین الاقوامی نقل و حمل اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے شروع کی گئی ہیں۔