واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں لگی خوفناک جنگل کی آگسے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ماؤئی کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوچکی ہے جبکہ فائر فائٹرز اس قصبے میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریبا 80 فیصد علاقہ جل چکا ہےہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی بحالی کے لیے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد کے لیے گھروں کی ضرروت ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز جنگل کی آگ کو ایک ’بڑی آفت‘ قرار دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کے لیے وفاقی امداد دینے کا عزم کیا ہے۔ماؤوی کاؤنٹی کے فائر چیف بریڈفورڈ وینچورا نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آگ پھیلنے کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اہلکاروں کے لیے تقریباً ناممکن تھا کہ وہ ایمرجنسی کے شعبے کو آگاہ کریں جس نے علاقہ خالی کرانے کے احکامات جاری کرنے تھے۔