ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کرہ ارض پر ایک غیر قانونی ریاست اور فلسطینی کے علاقوں کو مقبوضہ کہہ کر پکاریں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے پارلیمنٹ سے باہر آکر کی گئی قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویز اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔
وزیر خارجہ پینی وونگ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا اور اس کا مقصد فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے۔عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔یاد رہے کہ 2014 سے قبل ا?سٹریلیا فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو غیر قانونی طور پر قابض ریاست لکھتا اور کہتا آیا ہے لیکن پھر یہ سلسلہ بند کردیا تھا تاہم اب دوبارہ یہ روایت اپنا رہا ہے۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال