واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے 20 سال میں پہلی بار نجی خلائی سفر کا آغاز کیا ہے، خلا کی سیر کرنے والوں میں ماں بیٹی سمیت ایک 80 سالہ شخص شامل تھے جو بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ سابق برطانوی اولمپیئن جان گڈون، کیشا شاف اور ان کی نوعمر بیٹی اناستاتیا میئرز نے 45 منٹ تک زمین سے 88 کلو میٹر بلندی پر خلائی جہاز میں خلا کا یادگار سفر کیا۔
جس کے بعد خلائی جہاز بحفاظت امریکی ریاست نیو میکسیکو میں لینڈ کرگیا جہاں سے ٹیک آف کیا تھا۔یہ نجی خلائی سفر تھا، کمپنی کی جانب سے پہلی نجی کسٹمر فلائٹ برسوں سے تاخیر کا شکار رہی تھی۔خلائی جہاز میں موجود مسافروں میں ہ*سے ایک سابق برطانوی اولمپیئن نے 18 سال قبل خلائی سفر کا ٹکٹ خریدا تھا۔
انکاکہاہے کہ یہ اب تک کا سب سے شاندار اور یاد گار سفر تھا جس کا تجربہ انہوں نے اپنی زندگی میں کیا ہے۔
80 سالہ جان گڈون 2005 میں ورجن گیلیکٹک ٹکٹ خریدنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے اور بعد میں پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں خدشہ تھا کہ وہ خلائی سفر نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے 2005 میں یہ ٹکٹ 2 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا اب اس ایک ٹکٹ کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔جان گڈون کے ساتھ 46 سالہ ہیلتھ کوچ کیشا شااف اور ان کی بیٹٰی 18 سالہ اناستاتیا مائر بھی شامل ہیں جو سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔
خلائی سفر کے بعد دونوں ماں بیٹی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچپن کا خواب پورا ہوگیا، خوشی کا اظہار کرتے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے، پورے سفر کے دوران میں صرف حیرت کا اظہار کررہی تھی۔یہ ورجن گیلیکٹک کا 2018 سے خلا کا ساتواں سیاحتی سفر تھا، لیکن پہلی بار اس سفر کے لیے مسافروں نے ٹکٹ خریدے تھے۔کمپنی کے مطابق تقریباً 800 افراد اس وقت خلائی جہاز کا سفر کرنے کا انتظار کررہے ہیں۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری