بینک اور مالیاتی ادارے 3 روز بند رہیں گے

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مالیاتی ادارے تین روز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکثر بینکوں میں آج کاروبار کا آخری روز ہے، کل اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات اور پیر کو یوم آزادی کی چھٹی ہوگی۔

تین روز کی چھٹی کے بعد تمام بینک اور مالیاتی ادارے 15 اگست کو منگل کے روز کھلیں گے۔