سپین: موسم گرما کی تیسری ہیٹ ویو عروج پر، درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا

میڈرڈ: (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین میں موسم گرما کی تیسری ہیٹ ویو اپنے عروج پہنچ گئی جس کے باعث وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی سپین کے سرد علاقے باسکی میں بھی پارہ 40 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹولیڈو میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

سپین کی سرکاری موسمیاتی ایجنسی کے مطابق گرمی کی لہر ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی، ادھر جنوبی یورپی ممالک بھی موسم گرما میں ریکارڈ درجہ حرارت سے دوچار ہیں۔