کانٹی ماوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم،آگ لگنے سے 29کھمبے گر گئے
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کی کانٹی ماوی کے جنگلات میں آگ لگنے سے کم ازکم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی کے جنگلات میں سمندری طوفان ڈورا کے باعث چلنے والی ہواں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔کانٹی ماوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، آگ لگنے کے باعث کم از کم 29 بجلی کے کھمبے گر گئے۔
میئر کانٹی ماوی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ سے متعدد املاک مکمل تباہ ہوگئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، لوگوں کی نقل مکانی بھی شروع ہوگئی ہے۔میئر کانٹی ماوی کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹر ٹیم کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا تھاکہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں، امریکی کوسٹ گارڈز نے 12 افراد کو بچا لیا ہے۔