نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) ہندوستانی فوج اپنے ہی ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن گئی، بھارتی خواتین فوجی اہلکار خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 سال میں 123 بھارتی فوجی خواتین نے جنسی ہراسگی اور زیادتی کی شکایات کیں جبکہ 2007ء سے اب تک بھارتی فوج میں خواتین اہلکاروں سے زیادتی کے ایک ہزار 243 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
سال 2015ء سے 2017ء کے درمیان ایک درجن سے زائد بھارتی خواتین فوجی افسروں نے اپنے افسروں کے ہاتھوں زیادتی کا دعویٰ کیا۔ اس حوالے سے پولیس کی ڈپٹی کمانڈنٹ کرنجیت کور نے کہا فوج میں خواتین اہلکاروں کو مرد اہلکاروں کو خوش کرنے کیلئے بھرتی کیا جاتا ہے۔