ایران خاتون سے زیادتی کرنیوالے 5 مجرموں کو سرعام پھانسی دیدی گئی

تہران: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران میں ایک خاتون کو گزشتہ برس اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 مجرموں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی شہر میں 5 قیدیوں کو جنسی زیادتی کیس میں پھانسی دیدی گئی۔

ان افراد نے مئی 2022 میں ایک خاتون کو اغوا کیا تھا اور سنسان جگہ لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واردات کے 4 روز بعد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ملزمان کو حق دفاع کا پورا موقع فراہم کیا گیا اور ملزمان کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت میں بھی قانونی تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔