لندن : (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے متنازع پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا، پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ کو جہاز پر رہائش کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پروگرام کے تحت پناہ گزینوں کو سمندری بحری جہاز میں اس وقت تک رکھا جائے گا جب تک ان کی پناہ کی درخواست منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ کو جہاز پر رہائش کے لیے منتقل کیا گیا ہے جن کی تعداد 50 ہے جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر پناہ گزینوں کی تعداد 500 ہو جائے گی۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ نئی رہائش ایک سنگین مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گی ۔
یاد رہےکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس منصوبے کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دے چکی ہیں۔