اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

غزہ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان محمود ابو سعن شہید ہوگیا۔ نوجون کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ نوجوان نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھر برسائے اور بارودی مواد بھی پھینکا تھا۔ نوجوان نے فائرنگ بھی کی۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اہلکاروں نے اپنے دفاع اور نوجوان کی فائرنگ کے جواب میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں 18 سالی نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رواں برسوں شہادتوں کی تعداد 2005 کی ریکارڈ تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔