روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی مسلسل کمی، روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 23 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 97 روپے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 292 روپے میں فروخت ہورہاہے۔