منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے سٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق منی چینجرز غیر ملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کر سکیں گے۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسی اس کی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درامد کی اجازت ہوگی۔ اس طرح برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ لانا لازمی ہوگا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برامد کردہ غیر ملکی کرنسی کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانا ہوتا تھا۔سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر برآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے ۔جبکہ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے ڈالر کیش کی صورت میں بحرین، سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سیکیورٹیز کمپنی درآمد ہوں گے۔