ایتھنز: (انٹرنیشل ویب ڈیسک ) یونان کے سیاحتی جزیرے کے جنگل میں آتشزدگی سے 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پڑنے والی گرمی نے پچھلے 50 سالوں کے جولائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، یونان اور دیگر جنوبی یورپ، جیسے اٹلی اور اسپین ایک اور ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں اور اس کے مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یونانی جزیرے روڈس میں پانچویں روز بھی بھڑکتی آگ کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 30 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحیرہ روم کے مشرق میں واقع سیاحوں میں مقبول کیوٹاری اور لارڈوس کے ساحلوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔