کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 59 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 146 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔