روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں ژالہ باری کے دوران آسمان سے ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے وینیٹو میں بدھ کی رات کو ژالہ باری ہوئی، اس دوران ٹینس گیند کے سائز کے اولے گرنے سے تقریباً 110 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔
علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے۔حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جنہیں فوراً ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔واضح رہے کہ یورپ میں ڈرامائی انداز میں موسم کی تبدیلیاں جاری ہیں ، سپین ،اٹلی اور مصر سمیت اٹلی کے 16شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری