اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں خلیجی ممالک اور چین سے سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں سے متعلق سرمایہ پر غور کیا گیا، اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔