سعودی عرب کے علاقوں جازان اور عیسر ریجن میں موسلادھار بارشیں

حکام نے ملکی اورغیرملکیوں کو بارش زدہ علاقوں کی جانب رخ کرنے سے منع کردیا

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے علاقوں جازان اورعیسر ریجن میں موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا صحرائی اورپہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں۔
سعودی عرب کے علاقے عسیر اورجازان میں بادل خوب جم کر برسے جس سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث عارضی آبشاریں اورچشمے بن گئے۔صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھرگئیں تاہم حکام نے ملکی اورغیرملکیوں کو بارش زدہ علاقوں کی جانب رخ کرنے سے منع کردیاہے۔