فیصل آباد (کامرس ڈیسک) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ہول سیل فوڈ سٹف بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فاضل نے کہا کہ ایرانی کھجور پر ریگولیٹری ڈیوٹی 74سے کم کر کے 10فیصدکرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں اپیل کی کہ درآمدی اشیائے خورونوش کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹیل کسٹمرز کے پاس جی ڈی، بل آف لینڈنگ یا کسٹم پیڈ ڈیوٹی کے کاغذات نہیں ہوتے کیونکہ وہ بڑے درآمد کنندگان سے یہ سامان خریدتے ہیں اس لئے ریٹیل کسٹمرز کو کاغذات کی آڑ میں پریشان نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر بعض مسائل کی وجہ سے درآمد کنندگان فیصل آبا سے مال کلیئر کرانے کی بجائے لاہور اور کراچی سے اپنے مال کی کلیئرنس کرانے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا ارباب اختیار کو اس صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا۔
اجلاس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہاکہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے چیمبر کی جانب سے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ سیکٹرز کو اپنے مسائل کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات بھی پیش کرنی چاہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر مختلف ایسوسی ایشنز سے رابطہ کر کے ان کے مخصوص مسائل معلوم کر رہاہے جبکہ ان ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو بھی چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ مل کر جائز مسائل کو حل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی اشیائے خورونوش کی کلیئرنس میں غیر معمولی تاخیر سے نہ صرف ان کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں بلکہ درآمد کنندگان کو ڈیمرج کی مد میں بھاری چارجز بھی ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔اجلاس میں علی رضا، عبداللہ عابدودیگران نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری