اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر18 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 79.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مئی کے مقابلہ میں 18 فیصدزیادہ ہے، مئی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 67.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں اٹلی سے ترسیلات زرمیں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ گزشتہ سال جون میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 75.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو رواں سال جون میں 79.8 ملین ڈالرہوگیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 846.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 1.2 فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2022 میںاٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 856.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔