کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں پھر مہنگا ہونے لگا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 285 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔