بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں، 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں بھی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

نیپرا میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت کل ہو گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

کراچی کے شہریوں پر 2 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ابتدائی منظوری دے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔