کیپ ٹاؤن: (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقہ نے برکس ممالک اجلاس کو شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی اس میں شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روسی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے جبکہ برکس اجلاس کو چین میں منتقل کرنے کے حوالے سے خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، برکس ممالک میں جنوبی افریقہ، روس، برازیل، چین اور بھارت شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ کے سینڈٹن کنونشن سینٹر میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
جنوبی افریقی صدر رامافوسا نے 17 جون کو روسی صدر پیوٹن سے کہا تھا کہ افریقن نیشنل کانگریس کئی دہائیوں سے روس کی ایک مضبوط اتحادی ہے۔