اسلام آباد (میڈیا ڈسک) چینی مافیا کی برطانیہ ‘ یورپ اور دیگر کئی ممالک میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس مطابق چینی مافیا نے ملائیشیا ، دبئی ، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں ، اس مقصد کے لیے سٹے اور چینی کے ناجائز منافع سے کمائی گئی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی جہاں اس رقم سے بے نامی جائیدادیں بنائی گئیں ، تحقیقات میں تفصیلات سامنے ا?نے کے بعد ایف ا?ئی اے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جب کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذریعے غیر ملکی سفارتخانوں کو سٹہ مافیا کے سرگرم افراد کے نام اور ان کی تمام تفصیل دی جائے گی۔
دوسری جانب شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ایف ا?ئی اے کے سامنے ہوشربا انکشافات کردیے ، خرم عرف دوائی نے ایف ا?ئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ہیں ، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں ، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے ، شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے جس کے مالک جاوید کیانی ، مسلم لیگ ن کے رہنماءسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دست راست ہیں جب کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ، اس کے علاوہ جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے اپنے بیان میں کہا کہ چنار شوگر مل اور چوہدری شوگر مل کے قریبی روابط ہیں ، دونوں شوگر ملز 7-A نیو مسلم ٹاون سے ا?پریٹ کرتی رہی ہیں ، سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بنک اکاونٹس کھول رکھے ہیں ، پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں ، اپنی بیوی کے نام پر اکاونٹس کھلواکر شوگر سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا ، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں ، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
مذاکرات کیلئے ہمیں کسی کا کوئی پیغام نہیں ملا: بیرسٹر گوہر
جو آدمی60 سال کا ہوجائے اسے ایکسٹینشن نہ دو: محمود اچکزئی
صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
پنجاب میں کسانوں کا برا حال حکومت کی ناکامی ہے، نیب انکوائری کرے: اسد قیصر
بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
امریکا: یونیورسٹیوں میں احتجاج، صدر بائیڈن کی پُرامن رہنے کی اپیل
آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام