جہانیاں(شوبز ڈیسک) پی ٹی وی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ کواپنے مداحوں سے جدا ہوئے تین برس بیت گئے ان کی برسی(کل) 7فروری منگل کو منائی جائے گی۔اداکارہ نگہت بٹ نے تین دہائیوں تک پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کیا، فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنے فن کا لوہا منوایا، کئی یادگار کردار نبھائے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
نگہت نے ٹی وی ڈراما ’’خواہش‘‘ میں عابد علی کے ساتھ لازوال کردار اداکیا،ڈراما ’’لنڈا بازار‘‘ ان کی پہچان بنا۔ ڈراما سیریل ’’پیاس‘‘ اور ’’وارث‘‘ میں بھی ان کے کردار یادگار رہے۔
1960 ء کی دہائی میں ادکارہ نگہت بٹ نے اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، انہوں نے ’’اندھیرا اجالا‘‘ ڈرامے سے شہرت پانے والے مشہور اداکار عابد بٹ سے شادی کی۔ تین دہائیوں تک فن کی خدمت کرنے بعد نگہت بٹ نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے اور مختلف امراض سے لڑتے ہوئے 7 فروری 2020 ء کوخالق حقیقی سے جاملیں۔
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
ججز کو خط کا معاملہ: سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی آج تیسری سماعت
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفاہ پر حملہ، بمباری میں 5 بچے شہید
جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے گندم سکینڈل پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
صدر سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال