ممبئی(شوبز ڈیسک)ورک آؤٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈینو اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ راجو شری واستو بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔اداکار کو بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
مذاکرات کیلئے ہمیں کسی کا کوئی پیغام نہیں ملا: بیرسٹر گوہر
جو آدمی60 سال کا ہوجائے اسے ایکسٹینشن نہ دو: محمود اچکزئی
صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
پنجاب میں کسانوں کا برا حال حکومت کی ناکامی ہے، نیب انکوائری کرے: اسد قیصر
بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
امریکا: یونیورسٹیوں میں احتجاج، صدر بائیڈن کی پُرامن رہنے کی اپیل
آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام