پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے نیپال میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق عبدالجوشی نیپالی کوہ پیما منگما یالجی شرما کی 13 رکنی ٹیم میں شامل تھے۔
عبدالجوشی کی ٹیم میں چین،روس،آسٹریلیا،پالینڈ،برازیل، تھائی لینڈ اور نیپال کے کوہ پیما بھی موجود تھے۔
عبدالجوشی نے اپریل 2021 میں نیپال کی ماؤنٹ اینا پرنا چوٹی کو بھی سر کیا تھا۔ اس مہم میں ان کے ساتھ سربازخان،سعد منور اور کامران علی شامل تھے۔
انھوں نے اس مہم کو سر کرنے کے بعد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ماؤنٹ ایناپرنا کا شمار 8000 میٹر طویل چوٹیوں میں دسویں نمبر پر ہوتا ہے۔ اس کو دنیا کی پرخطر پہاڑ چوٹیوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔
عبدالجوشی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ کی شمشال ویلی سے ہے۔
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
نئی تاریخ رقم، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آج چاند پر روانہ ہو گا
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
غیر قانونی بھرتیاں: اسد قیصر، راجہ پرویز اشرف کیخلاف باقاعدہ انکوائری شروع
سیہون: کوئلے کی کان دبنے سے 3 مزدور جاں بحق
ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
رائیونڈ: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے راہگیر جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی