پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے نیپال میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق عبدالجوشی نیپالی کوہ پیما منگما یالجی شرما کی 13 رکنی ٹیم میں شامل تھے۔
عبدالجوشی کی ٹیم میں چین،روس،آسٹریلیا،پالینڈ،برازیل، تھائی لینڈ اور نیپال کے کوہ پیما بھی موجود تھے۔
عبدالجوشی نے اپریل 2021 میں نیپال کی ماؤنٹ اینا پرنا چوٹی کو بھی سر کیا تھا۔ اس مہم میں ان کے ساتھ سربازخان،سعد منور اور کامران علی شامل تھے۔
انھوں نے اس مہم کو سر کرنے کے بعد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ماؤنٹ ایناپرنا کا شمار 8000 میٹر طویل چوٹیوں میں دسویں نمبر پر ہوتا ہے۔ اس کو دنیا کی پرخطر پہاڑ چوٹیوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔
عبدالجوشی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ کی شمشال ویلی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں