اسلام آباد(حالات میڈیا ڈسک) گوگل نے پرانے اینڈرائیڈ فونوں پر27ستمبر سے اپنی تمام سروسزکو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے گوگل کی جانب سے اس کی متعدد اہم ایپس جیسے جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس اور دیگر کو پرانے ایڈرائیڈ فونز میں 27 ستمبر سے بلاک کردیا جائے گا. اینڈرائیڈ 2.3.7 ورڑن پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا.خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورڑن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے جبکہ اینڈرائیڈ نے گزشتہ ماہ اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکا?نٹ کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے. 27 ستمبر کے بعد سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر گوگل اکا?نٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی.ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں.
حمل ماؤں کی عمر تیزی سے بڑھاتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
سنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات
گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟
باکسر عامر خان ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن بن گئے
سعودیہ کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی