کابل (حالات نیوز ڈسک) : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس وقت افغانستان کے دورہ پر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں۔افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے مزید کہا کہ کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا اہتمام افغان سفیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید آج کابل پہنچے۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔
حمل ماؤں کی عمر تیزی سے بڑھاتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
سنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات
گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟
باکسر عامر خان ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن بن گئے
سعودیہ کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی